رات کی تاریکی میں شہریوں کو لوٹنے والا تین رکنی خطرناک گینگ گرفتار

police arrested dacoits
کیپشن: police arrested dacoits
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد بھٹی)تھانہ ڈیفنس سی پولیس کی کارروائی، 3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتارکرکے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ۔
 تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے، 3 رکنی متحرک نقب زن اور ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس سی حماد اختر کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 3 پسٹلز، 10 لاکھ روپے مالیت سے زائد کا چوری شدہ سامان، ایک گاڑی اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔
ملزمان میں گینگ کا سرغنہ قدرت اللہ اشرف، مظفر اور عباس شامل ہیں۔ملزمان رات کے وقت وارداتیں کرتے اور مختلف بازاروں میں سستے داموں سامان فروخت کرتے تھے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں، ڈکیتی، چوری اور نقب زنی کی 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث پائیں گئے ہیں۔ مزید تحقیقات کے لیے ملزمان کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ شہر میں چوری و ڈاکہ زنی کی وارداتیں بڑھ رہی ہیں جس کے باعث شہری شدید پر یشان ہیں۔تین ڈاکوﺅں کی گرفتاری پر شہری حلقوں کی طرف سے اطمینان کا اظہار کیا گیا۔