اب ضلعی حکومتوں کوآبادی کے تناسب سے فنڈ ز ملیں گے

budget for local Govt
کیپشن: budget for local Govt
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: پنجاب حکومت ضلعی حکومتوں کوآبادی کے تناسب سے فنڈ د ے گی، نئے مالی بجٹ میں فنڈز کی فراہمی مختلف ورٹیکل منصوبوں پر لاگو ہوگی۔

 تفصیلات کے مطابق  پنجاب حکومت ضلعی حکومتوں کوآبادی کے تناسب سے فنڈ زد ے گی، نئے مالی بجٹ میں فنڈز کی فراہمی مختلف ورٹیکل منصوبوں پر لاگو ہوگی،نئے مالی سال کے بجٹ میں پنجاب حکومت پہلی بار آبادی کے تناسب سے فنڈ زفراہم کرے گی،جس ضلع کی آبادی زیادہ ہو گی اس کے لیے بجٹ میں زیادہ فنڈز رکھے جائیں گے،آبادی کے تناسب سے فنڈز کی فراہمی مختلف ورٹیکل منصوبوں پر لاگو ہو گی،محکمہ خزانہ پنجاب کےحکام کے مطابق پنجاب میں زیادہ تر ورٹیکل پروگرام شعبہ صحت سےمتعلقہ ہیں جس میں ہیپاٹائیٹس ،ایڈز کنٹرول پروگرام ،ملیریا ،اور انفیکشن کنٹرول پروگرام شامل ہوں گے جبکہ ٹی بی کنٹرول پروگرام سمیت دیگر شعبوں کے ورٹیکل پروگرام کو آبادی کے تناسب سے فنڈ ملیں گے ۔