شہر کا موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

شہر کا موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:  محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک رہنے کا امکان ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اسی طرح صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 50فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شام نمی کا تناسب 33 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز شہر کا موسم جزوی طور پر آبر آلود رہنے کا امکان ہے۔

یاد رہے اپریل کے مہینے میں عموماً گرمی پڑتی ہے لیکن اس بار  موسم  خوشگوار ہے ، 24 ،25 اپریل کو رمضان المبارک کا مہینہ بھی شروع ہونے جارہا ہے۔رمضان کے مہینے میں روزہ داروں کیلئے  موسم اچھا رہنے کا امکان ہے,اس بار لاک ڈاؤن کے پیش نظر  فضائی آلودگی بھی کم ہوئی ہے جس کے باعث گرمی بھی کم پڑے گی۔

 پہلی بار  لاہور میں   ایئرکوالٹی انڈکس انتہائی کم ریکارڈ کیا گیا ہے، شہر کا ائیر کوالٹی انڈکس 50 تک پہنچ گیا ہے۔ شہر کو گزشتہ ایک ہفتے میں مسلسل گرین لائن میں شامل کیا جا رہا ہے اور حالیہ دنوں میں ٹریفک کی کمی، فیکٹریوں کی بندش نےلاہور کو صاف کر دیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ 10 سال بعدایک بار پھر  لاہور کی فضا کو صاف دیکھا جا رہا، آلودگی کے حوالے سے ایک ہفتے سے  لاہور خطرناک زون سے باہر آگیا ہے۔

یاد رہے کہ  لاہور کو آلودہ ترین شہر کہا گیا تھا، آلودگی دنیا بھر کا مسئلہ ہے، وہ چاہے فضائی ہو، آبی ہو، موسمیاتی ہو یا پھر زمینی لیکن شہر  لاہور میں دیگر آلودگیوں کیساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے، انسانی سرگرمیوں کو اس آلودگی کی بڑی وجہ کہا جاسکتا ہے۔

باغوں کے شہر میں ترقیاتی منصوبے، ٹریفک کا رش، سٹیل ملز، لوڈشیڈنگ اور دھوئیں کے بادل چھوڑنے والی گاڑیاں ماحول میں زہرگھول رہی ہیں جس کی وجہ سے  لاہور پنجاب کا آلودہ ترین شہر بن گیا تھا  جو کہ اب ماہرین کا کہنا ہے کہ 10 سال بعدایک بار پھر  لاہور کی فضا کو صاف دیکھا جا رہا ہے۔
 

Shazia Bashir

Content Writer