رمضان میں سکیورٹی کیلئے70ہزار پولیس افسران اور اہلکار ڈیوٹی دیں گے

رمضان میں سکیورٹی کیلئے70ہزار پولیس افسران اور اہلکار ڈیوٹی دیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بینک روڈ (علی ساہی) آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے کہا ہے کہ کورونا ڈیوٹی یا جرائم کنٹرول کی آڑ میں کرپشن یا شہریوں سے بد تمیزی کے مرتکب اہلکاروں اور افسروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

  آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی زیر صدارت سی پی او رمضان سکیورٹی اور انسداد کورونا کے متعلق ویڈیو لنک کانفرنس ہوئی جس میں آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ   رمضان المبارک میں عبادات کے حوالے سے حکومت کی جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی زیرصدارت اجلاس میں ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا  گیا کہ دوران رمضان صوبہ بھر میں 70ہزار سے زائد پولیس افسران، اہلکار اور والنٹئیرز رمضان سکیورٹی اور کورونا ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

اشیائے خوردونوش کی مارکیٹوں میں پٹرولنگ فورسز کے گشت کے اوقات کار کو مزید بڑھایا جائے اور دوران رمضان مساجد، امام بارگاہوں سمیت کسی جگہ پر اجتماعی افطاری اور سحری کی اجازت نہیں ہے، حساس مساجد، امام بارگاہوں سمیت دیگر اہم مقامات کی سکیورٹی کے لئے اضافی فورس تعینات کی جائے، نماز فجر اورتراویح کے اوقات میں حساس عبادت گاہوں کی سکیورٹی پر بطور خاص توجہ دی جائے۔

پنجاب شعیب دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ مساجد اور امام بارگاہوں کے گردونواح میں سرچ، سویپ، کو مبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں مزید تیزی لائی جائے۔ اقلیتوں کی مذہبی عبادت گاہوں بالخصوص احمدی عبادت گاہوں کی سکیورٹی پر بطور خاص توجہ دی جائے، لاک ڈاؤن کے دوران حکومت کی جانب سے عائد پابندی پر عملدرآمد کروانے کے لئے خصوصی سکواڈ تشکیل دئیے جائیں۔

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کا کہنا تھا کہ کورونا ڈیوٹی یا جرائم کنٹرول کی آڑ میں کرپشن یا شہریوں سے بدتمیزی کے مرتکب خود کو سخت محکمانہ کارروائی کے لئے تیار رکھیں۔

آئی جی پنجاب نے  پولیس افسران کو رمضان سے پہلے اپنے علاقوں کی مساجد اور مارکیٹ کمیٹیوں کے ساتھ اجلاس منعقد کرنے کی  بھی ہدایت جاری کردی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer