ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کے وار تیز، لاہور میں مزید 9 ہلاکتیں، تعداد 27 ہوگئی

کورونا کے وار تیز، لاہور میں مزید 9 ہلاکتیں، تعداد 27 ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل روڈ (زاہد چوھری، بسام سلطان)چین کے صوبے ووہان سے جنم لینے والی خطرناک بیماری کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہی ہے، اب تک  اس مہلک وائرس سے  207  افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ مزید 536 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 9666  تک پہنچ گئی۔

لاہور میں کورونا کے وار تیز ہوگئے، شہر میں مزید 9 مریض دم توڑ گئے، اموات سروسز، جناح اور میوہسپتال میں ہوئیں، جس کے بعد شہرمیں ہلاکتوں کی تعداد  27ہوگئی، محکمہ پرائمری اینڈ ہیلتھ کیئر کی رپورٹ کے مطابق  پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں کئی ڈاکٹر وں اور نرسوں کے ٹیسٹ مثبت آگئے، ہسپتال میں کورونا پازیٹو 23 ہو گئے، ان میں مریض سمیت 6 ڈاکٹر اور 11 نرسیں بھی شامل ہیں۔

 ترجمان کے مطابق لاہور میں کورونا کے 658 کنفرم مریض ہیں جبکہ پنجاب میں کورونا کے مجموعی مریض 4328 تک پہنچ گئے، صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے مجموعی 51 اموات ہوچکی ہیں، جبکہ 724 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں، 14 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، اب تک کل 61174 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، اس وقت میو ہسپتال میں زیرعلاج تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 135 ہے، پی کے ایل آئی میں 22، چلڈرن میں 3، گنگا رام اور جنرل ہسپتال میں بھی 3، سروسز میں 21 ، جناح میں 4 ، مزنگ میں 7، ایکسپو سنٹر ہسپتال میں 243 مریض زیر علاج ہیں۔

میو ہسپتال سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 129 ہو گئی، کیمپ جیل کے 10 قیدیوں نے کورونا وائرس کو شکست دے دی، جیل میں وائرس سے متاثرہ قیدیوں کی تعداد 49 رہ گئی، سروسز ہسپتال کے زیر نگرانی کیمپ جیل میں کورونا وائرس کے10 متاثرین صحت یاب ہو گئے۔

 محکمہ صحت نے عوام سے گزارش کی ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں، آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو1033  پر رابطہ کریں۔

طبی ماہرین کے مطابق کورونا وائرس بخار سے شروع ہوتا ہے جس کے بعد خشک کھانسی آتی ہے، یہ وائرس سانس کے ذریعے ایک سے دوسرے انسان میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے، کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ 24 مارچ سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں  کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لاک ڈاؤن نافذ ہے ، لاہور میں آج لاک ڈاؤن کا 30 واں روز ہے،  تمام  شاپنگ مالز، مارکیٹیں، تعلیمی ادارے، سینما گھر، شادی ہالز،  سیاحتی مقامات اور پارکس بند ہیں، ؂پبلک ٹرانسپورٹ ،ریلوے کا پہیہ جام ہے،کھیلوں کے میدانوں پر تالے لگے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer