ہمارے پاس لیڈر بہت سارے ہیں لیکن امید صرف ایک ہے، شان شاہد

ہمارے پاس لیڈر بہت سارے ہیں لیکن امید صرف ایک ہے، شان شاہد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ (زین مدنی )پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس لیڈر تو بہت سارے ہیں لیکن امید صرف ایک ہے۔

شان شاہد نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں شان شاہد آنکھوں میں امید لیے آسمان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔شان شاہد نے ٹوئٹر پر یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ روشنی ہونے دو پھر ہر طرف امید ہوگی۔ اداکار نے لکھا کہ یہ روشنی ہم سب کو متحد کرنے کے لیے ہمیشہ چمکتی رہتی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ہمارے پاس ابھی بھی وقت ہے کہ ہم برداشت کریں اور ایک دوسرے کی غلطیوں کو درگزر کرتے ہوئے سب کو معاف کردیں۔ شان شاہد نے لکھا کہ اگر ہم ابھی ایسا کرلیں گے تو یقین کیجیے کہ پاکستان کی تعمیر ایک اعلی مقصد کی جانب چلی جائے گی اور ہمارا ملک ایک بہتر طریقے سے ترقی کرسکے گا۔

اداکار نے لکھا کہ اگر ہم اپنے حکمران کی بات کریں تو ہمارے پاس لیڈر تو ان گنت ہیں لیکن ہمارے پاس امید صرف اور صرف ایک ہے۔آخر میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان ہماری خالص سرزمین۔اداکار نے لکھا کہ ہم ہی موجود ہ وقت میں صحیح حکمت عملی پر عمل کرسکتے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer