جناح ہسپتال نکاسی آب کا مسئلہ سنگین، تعفن پھیلنے لگا

جناح ہسپتال نکاسی آب کا مسئلہ سنگین، تعفن پھیلنے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بسام سلطان ) جناح ہسپتال میں نکاسی آب کے مسائل سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا، مریضوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال جو کہ علاج فراہم کرتے ہیں اب بیماریوں کی آماجگاہ بنتے جا رہے ہیں۔

جناح ہسپتال کی بلڈنگ میں جگہ جگہ سے پانی ٹپکنے کا سلسلہ اب تک جاری ہے، ہسپتال کی مین بلڈنگ کی خستہ حالی کا یہ عالم ہے کہ جگہ جگہ پر پانی ٹپکنے سے صفائی کا نظام بری طریقے سے متاثر ہے، جس کی وجہ سے ہسپتال آنیوالے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ گندہ پانی موجود رہنے سے بیشتر بیماریاں پھیلنے کے خدشات بڑھنے لگا ہے، ہسپتال انتظامیہ معاملے کا حل نکالنے سے غافل ہے۔

اس حوالے سے مریضوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال جو کہ علاج معالجہ فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے ہیں بیماریوں کی آماجگاہ بنتے جا رہے ہیں، محکمہ اور انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور علاج کیلئے آئے مریضوں بہتر سہولیات مہیا کرے۔