میاں نوازشریف کا شریف میڈیکل سٹی میں ساتویں بار چیک اپ

میاں نوازشریف کا شریف میڈیکل سٹی میں ساتویں بار چیک اپ

سٹی42: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو آج ساتویں بار شریف میڈیکل کمپلیکس چیک اپ کیلئے لایا گیا، جہاں میڈیکل بورڈ نے رپورٹس کا جائزہ لیا اورطبی معائنہ کیا، میاں نواز شریف نے ایک گھنٹہ 15 منٹ ہسپتال میں گزارے۔

تفصیلات کے مطابق میاں محمد نواز شریف کوشریف میڈیکل کمپلیکس میں ساتویں بارچیک اَپ کیلئے لایا گیا، جہاں میڈیکل بورڈمیں شامل نیفرولوجسٹ، کارڈیالوجسٹ اور نیورولوجسٹ نےان کاطبی معائنہ کیا اور ان کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے۔

ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈنےنوازشریف کی انجیوپلاسٹی اور اوپن ہارٹ سرجری کےبارےمیں فیصلہ کرنا تھا جو تاحال نہیں ہوسکا، ذرائع کےمطابق ڈاکٹرزمیاں نوازشریف کی اب تک کئے گئے تمام ٹیسٹوں کی رپورٹس کا ایک بارپھرتفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔

جس کے بعد ہی حتمی فیصلہ کیا جائےگا، سابق وزیر اعظم نوازشریف کوٹ لکھپت جیل سے 6 ہفتے کی ضمانت پر رہا ہیں اور شریف میڈیکل سٹی میں ان کا علاج جاری ہے۔

شازیہ بشیر

Content Writer