اورنج لائن ٹرین منصوبہ،پیکج ون کا مجموعی سول ورک90فیصد مکمل کر لیا گیا

اورنج لائن ٹرین منصوبہ،پیکج ون کا مجموعی سول ورک90فیصد مکمل کر لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشادحسین:اورنج لائن ٹرین کا جی پی او سٹیشن کے علاوہ پیکج ون کےتمام سٹیشنز کا مجموعی سول ورک 90فیصدسے زائد مکمل، جی پی او سٹیشن کا سول ورکس 55 فیصد سے زائد مکمل کر لیا گیا جبکہ جی پی او سٹیشن کے ایک پلیٹ فارم سے دوسرے پلیٹ فارم تک انڈرگراؤنڈ سب وے کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا۔

اورنج لائن ٹرین منصوبے کے محمود بوٹی سٹیشن کا الیکٹریکل اور مکینکل ورک 100 فیصدمکمل، سول ورک 97فیصد تک کرلیا گیا، جی پی او،انارکلی سٹیشن کےعلاوہ پیکج ون کے تمام سٹیشنز پر الیکٹریکل مکینکل ورک مجموعی طور پر 85فیصد سے زائد مکمل جبکہ پیکج ون پر ٹریک ورک 62 فیصد سے زائد مکمل کر لیا گیا۔ منصوبے کے سول ورکس کی مد میں پیکج ون 92 فیصد، پیکج ٹو 81 فیصد، پیکج تھری 88 فیصد، پیکج فور 89 فیصد مکمل ہے جبکہ منصوبے کا مجموعی سول ورک 88 فیصد سے زائد مکمل کر کیا گیا۔

 دوسری جانب الیکٹریکل اورمکینکل ورکس کی مدمیں پیکج ون 60، پیکج ٹو 48 فیصد،پیکج تھری 80فیصداورپیکج فور 81فیصدمکمل ہےجبکہ مجموعی طور پرالیکٹریکیل اور مکینکل ورکس 65 فیصدمکمل کرلیاگیا۔ٹریک ورکس کی مدمیں پیکج ون کا ٹریک ورک 63فیصد اور پیکج ٹو پر ٹریک ورک 34فیصد مکمل کر لیا گیا جبکہ مجموعی طور پر ٹریک ورک 49 فیصد مکمل کر لیا گیا۔پروجیکٹ انجینئر سلمان احمد کےمطابق مئی میں ٹریک کی تنصیب چینی کمپنی کےحوالے کر دیا جائے گا جبکہ جی پی او سٹیشن کے پانچ راستوں میں سے انٹری گیٹ ون کا سول ورکس آخری مراحل میں ہے تاہم کوشش کرینگے کہ جلدازجلد جی پی اوسٹیشن کا سول ورکس مکمل کریں۔ جی پی اوسٹیشن کےپانچ داخلی و خارجی پوائنٹس ہیں جن کی تعمیر جلد مکمل کرنے کا عزم کیا گیا۔