مسلم لیگ نون کے ایم پی اے شہزاد منشی لٹ گئے

مسلم لیگ نون کے ایم پی اے شہزاد منشی لٹ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) چوروں نے تمیز مٹا ڈالی، شہریوں کے ساتھ منتخب نمائندے کو بھی لوٹ لیا، چور بوستان کالونی قینچی پر چار گھروں کا صفایا کر گئے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔نون لیگ کو بڑا دھچکا، اہم لیگی رہنما ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل

سٹی 42 کے مطابق بوستان کالونی چونگی امرسدھو میں چوروں نے حکومتی رکن صوبائی اسمبلی شہزاد منشی کو بھی نہ چھوڑا۔ شہزاد منشی کے گھر سے ہفتہ کی رات چور قیمتی موبائل اور دیگر اشیاء لے اڑے۔چور نہ صرف شہزاد منشی کے گھر سے موبائل اور قیمتی اشیا ء لے اڑے بلکہ اُن کے پڑوس میں چار گھروں کا بھی صفایا کر گئے۔  شہزاد منشی نے تھانہ کوٹ لکھپت میں مقدمہ درج کروا دیا.

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔دل کرتا ہے وزیراعلیٰ پنجاب کو بلا کر ۔۔۔۔ چیف جسٹس پاکستان نے سخت ریمارکس دے دیئے

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ رات دو بجے کے بعد واردات ہوئی، جرائم کی شرح میں اضافہ افسوسناک ہے جس پر پولیس افسران کو فوری ایکشن لینا چاہیے۔