ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشیا کپ ؛ پاک بھارت ٹاکرہ ، سیلاب متاثرین کی خیمہ بستی میں بڑی سکرین نصب

ایشیا کپ ؛ پاک بھارت ٹاکرہ ، سیلاب متاثرین کی خیمہ بستی میں بڑی سکرین نصب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایشیا کپ 2025 میں پاک بھارت دوسرا ٹاکرا ہونے والا ہے 
شائقین کرکٹ پاک بھارت میچ کے لیے پرجوش ہیں ،چوہنگ میں الخدمت فاؤنڈیشن کے کیمپ میں میچ دیکھنے کیلئے سکرین نصب کردی گئی 
سیلاب متاثرین کیلئے قائم خیمہ بستی میں شائقین قومی ٹیم کی جیت کیلئے پرجوش ہیں ۔

 الخدمت فاونڈیشن کے میڈیا و مارکیٹنگ مینجر شعیب ہاشمی کا کہنا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن  نے سیلاب متاثرین کے لیے قائم چوہنگ خیمہ بستی میں پاکستان بمقابلہ انڈیا کرکٹ میچ کی اسکریننگ کا اہتمام کیا ہے۔ جس کا مقصد متاثرین کے ذہنی دباؤ کو کم کرنا اور ان کے چہروں پر کچھ دیر کے لیے خوشیاں واپس لانا ہے۔