وقاص احمد : لاہور، موٹروے ایم ٹو پر کوٹ مومن کے نزدیک راولپنڈی سے لاہور جانے والی بس الٹ گئی.
ترجمان کی ابتدائی تحقیق کے مطابق ٹائر پھٹنے کی وجہ بس کو حادثہ پیش آیا ۔ موٹروے پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی سر گرمیاں شروع کر دیں۔ ٹریفک حادثے میں چار مسافروں جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ سیکٹر کمانڈر فیصل اکرم موقع پر موجود ہیں۔ٹریفک حادثے میں زخمی پانچ افراد کو موٹروے پولیس نے ابتدائی طبی کے بعد ہسپتال بجھوا دیا ۔بس میں 23 مسافر سوار تھے، ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔