ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اچھی خبر، ڈالر کی قیمت میں کمی کا نیا ریکارڈ

اچھی خبر، ڈالر کی قیمت میں کمی کا نیا ریکارڈ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان : انٹر بینک میں  ڈالر سستا ہو گیا ۔ 

اسٹیٹ بینک  کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 10  پیسے سستا ہوگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 293  روپے سے بھی نیچے آگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 293.88  روپے سے گر 292.78 روپے پر بند ہوا۔انٹر بینک میں ڈالر 307.10 روپے کی بلند سطح سے اب تک 14 روپے 32 پیسے  سستا ہوچکا ہے ۔ماہرین  کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی سے درآمدی لاگت میں کمی ہوگی۔ڈالر سستا ہونے سے مہنگائی کی بڑھتی رفتار کم ہوجائے گی۔ 

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہو گیا ، کریک ڈاون کے بعد ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی جاری ہے ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے سستا ہوکر 296 روپے کا ہوگیا۔کریک ڈاون کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 330 روپے سے 296 روپے تک گرچکا ہے ۔کریک ڈاون کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 34 روپے سستا ہوچکا ہے  ۔اوپن مارکیٹ میں یورو 2 روپے کمی سے 318 روپے کا ہوگیا ،برطانوی پاونڈ 1 روپے کمی سے 375 روپے کا ہوگیا ، امارتی درہم 82.80 روپے پر برقرار  ہے جبکہ سعودی ریال 79.5050 پیسے کمی کے بعد 79 روپے کا ہوگیا۔