ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کہاں ہوگا؟ آئی سی سی نے 3 وینیوز فائنل کرلیے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کہاں ہوگا؟ آئی سی سی نے 3 وینیوز فائنل کرلیے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے 2024 میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے امریکا کے تین شہر فائنل کرلیے۔

امریکا پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کرنے کے لیے تیار ہے، یہ میچز نیویارک، ڈیلاس اور میامی میں ہوں گے۔ آئی سی سی کے مطابق نیویارک شہر سے 30 میل کی مسافت پر 930 ایکڑ پر پھیلے ہوئے آئزن ہاور پارک میں 34 ہزار نشستوں والا کرکٹ اسٹیڈیم بنایا جائے گا جس کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے۔اس کے علاوہ ڈیلاس میں گرینڈ پریری اور فلوریڈا میں بروورڈ کاؤنٹی لاڈر ہل کے پاس پہلے سے ہی میچز کی میزبانی کے لیے بنیادی ڈھانچہ موجود ہے البتہ آئی سی سی ان دونوں مقامات پر اسٹیڈیم کی گنجائش میں اضافے کے لیے اقدامات کرے گا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ گزشتہ 2 سالوں کے ورلڈکپ سے مختلف ہوگا، اس میں 20 ٹیموں کو پہلے راؤنڈ کے لیے 5،5 کے چار گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا، پھر ہر گروپ سے ٹاپ ٹو ٹیمیں سپر 8 کے لیے کوالیفائی کرجائیں گی، سپر 8 ٹیموں کو 4،4 کے دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ میں پہلی دو ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل 2021 میں 2024 کے ورلڈکپ کی میزبانی کے لیے امریکا اور ویسٹ انڈیز کا انتخاب کیا گیا تھا تاہم اب کافی جائزے کے بعد امریکا کے تین شہروں کو منتخب کرلیا گیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer