ویب ڈیسک:یوٹیلیٹی اسٹورز نے مرچ ، ہلدی ،کالی مرچ، سمیت مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کے ریلیف دینے کےدعوے کھوکھلے نکلے، ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز نے مصالحہ جات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرکے مہنگائی کی پسی عوام پرایک اور بوجھ ڈال دیا۔مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فیکشن جاری کردیا گیا ، قیمتوں میں اضافہ فوری طورپرنافذالعمل ہو گا۔
نوٹیفیکشن میں بتایا گیا کہ یوٹیلیٹی برانڈ کی چار سوگرام مرچ پر ایک یا دو دو روپے نہیں یک دم چالیس روپے کا اضافہ کردیا اور دوسوگرام مرچ کی قیمت 320 روپےسےبڑھاکر 360 روپےکردی گئی
یوٹیلیٹی اسٹورز پر اب دھینا پاؤڈر اور ہلدی سستی نہیں ملےگی، 100 گرام ہلدی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کر دیا گیااس کے علاوہ 50 گرام لونگ کی قیمت میں 60 روپے کا اضافہ کیا گیا ، جس کے بعد 50 گرام لونگ کی قیمت 165 روپے سے بڑھا کر 225 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
100 گرام دھینا پاوڈر 10 روپے مہنگا ہوکر 45 روپے سے بڑھا کر 55 روپے کا ہوگیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق دہڑا مرچ کا 200 گرام کا پیک 20 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے جکہ 100 گرام گرم مصالحہ کا پیک 20 روپے اور 50 گرام کی کالی مرچ 17 روپے مہنگی کر دی گئی۔