24 گھنٹوں میں شہر میں کتنے ٹریفک حادثات ہوئے؟

quick rescue service
کیپشن: Rescue 1122
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)شہر میں ٹریفک حادثات میں کمی نہ آ سکی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 289 ٹریفک حادثات میں 301 افراد زخمی ہوئے ۔ 122 شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

ریسکیو1122 کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے 289 ٹریفک حادثات پر امدادی ٹیمیں روانہ کی گئیں،حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 301 افراد زخمی ہوئے، 122 شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ، 179 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری، غفلت برتنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔