ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طالبان حکومت میں توسیع، ازبک اور پنجشیری وزرا ء شامل

طالبان حکومت میں توسیع، ازبک اور پنجشیری وزرا ء شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : طالبان حکومت میں توسیع۔ملا صدر ابراہیم داخلہ کے نائب وزیر جبکہ ملا عبدالقیوم ذاکر دفاع کے نائب وزیر مقرر۔ پنجشیر سے تعلق رکھنے والے تاجرنورالدین عزیزی ،وزیر تجارت مقرر ۔ازبک تاجر محمد بشیر  کوتجارت کا معاون وزیر مقرر کردیا گیا۔

طالبان کی نئی حکومت میں تاجروں کو خصوصی طورپر کابینہ میں شامل کیا جا رہا ہے،بغلان کے تاجر حاجی محمد بشیر کو نائب وزیرتجارت جبکہ سرپل کے تاجر حاجی محمد عظیم سلطان زادہ کو نائب وزیرتجارت دوئم تعینات کیا گیا ہے۔حاجی گل محمد نائب وزیرسرحدی امور اورانجنیئر نجیب اللہ وزیربرائے ایٹمی توانائی ہوں گے۔ڈاکٹر لطف اللہ خیر خواہ کو وزارت اعلیٰ تعلیم کا معاو ن مقرر کیا گیا ہے،حاجی غلام غوث قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے نائب سربراہ ہوں گے۔س سے پہلے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے 7 ستمبر کو کابینہ کا اعلان کیا تھااب اس میں توسیع کی گئی ہے۔