شہرکےمختلف علاقوں میں بارش، نشیبی علاقے زیرآب آ گئے

lahore weather update
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بادل سردی کی آمد کا پیغام لے کر لاہور پہنچ گئے،شہرکےمختلف علاقوں میں بارش،مغلپورہ،دھرم پورہ ،باغبانپورہ،شالیمار ،گوالمنڈی،ریلوے سٹیشن،ڈیوس روڈ،گڑھی شاہو کے اطراف میں بھی بارش،شہر بھر میں ہونیوالی بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آ گئے۔موسلادھاربارش سے لیسکوکے30فیڈرزٹرپ کرگئے۔

شہرکےمختلف علاقوں میں بارش،  نشیبی علاقے زیرآب آ گئے، مغلپورہ،دھرم پورہ ،باغبانپورہ،شالیمار، گوالمنڈی،ریلوے سٹیشن،ڈیوس روڈ،گڑھی شاہو، جلوموڑ،ہربنس پورہ،فتح گڑھ،تاجپورہ،سلامت پورہ، چاہ میراں،کوٹ خواجہ سعید،شاد باغ،مصری شاہ ، مال روڈ،ریگل چوک،جی پی او،سیکرٹریٹ کےاطراف  میں بارش کا پانی جمع ہو گیا۔ سمن آباد،اچھرہ،گلشن راوی،مزنگ،لکشمی چوک ، راج گڑھ،اسلام پورہ،سنت نگر،چوبرجی، سبزہ زارالمعراج چوک،یتم خانہ ،سکیم موڑ کےاطراف بارش ، شاہدرہ،آزادی چوک،بادامی باغ،دہلی گیٹ کے اطراف بارش کا پانی جمع ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ دن بھر جاری رہے گا۔شہر بھر میں ہونیوالی بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آ گئے،،،سیشن عدالت کے اطراف میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں،وکلاء اور سائلین کو مشکلات کا سامنا۔

 شہرمیں موسلادھاربارش سے لیسکوکے30فیڈرزسےبجلی منقطع،ترجمان لیسکو کے مطابق بارش میں بحالی کےکاموں میں مشکلات ہیں،بارش رکتےہی بجلی بحالی کاکام شروع کردیاجائیگا،لیسکوچیف بجلی بحالی کی مانیٹرنگ کررہے ہیں،بجلی بندش کی صورت میں صارفین لیسکوہیلپ لائن 118پربھی رابطہ کریں۔