ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دیدار کی گلوکار ملکو کے گانے کیساتھ شوبز میں واپسی

 دیدار کی گلوکار ملکو کے گانے کیساتھ شوبز میں واپسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)معروف گلوکار ملکو کا نیا گانا پنڈی نیا سنگیا ریلیز ہوگیا،گانے میں اداکارہ دیدار نے بطور ماڈل پرفارم کیاہے۔
معروف فوک گلوکار ملکو کا نیا گانا پنڈی نیا سنگیا ریلیز کردیاگیا ہے۔جس کی شاعری قیصر ندیم گڈو نے لکھی ہے اور گانے کی ویڈیو اآصف خان نے بنائی ہے ۔گانے کی ویڈیو میں اداکارہ دیدار نے بطور ماڈل پرفارم کیا ہے اور چھ سال بعد دیدار کی شوبز میں واپسی ہوئی ہے۔گانے کو مختلف میوزک ویب سائٹ پر ریلیز کیا گیا ہے۔

اداکارہ و ماڈل دیدار نے چھ سال بعد بطور ماڈل گلوکار مظہر راہی اور ملکو کے گانے کی ویڈیو زمیں کام کیا ہے۔ اداکارہ دیدار کا کہنا ہے کہ انہوں نے شوبزچھوڑا نہیں تھا بس اپنی مرضی سے کام کرتی ہوں۔

دیدار کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ ٹی وی میں کام کے ساتھ ماڈلنگ کریں گی لیکن تھیٹر پر کام نہیں کریں گی۔دیدارکا مزید کہنا ہے کہ وہ شوبزمیں کام کرنا فخرسمجھتی ہیں اور کام کرتی رہیں گی کیونکہ مجھے کسی کی کوئی روک ٹوک نہیں ہے۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer