53افسران کے تقرر و تبادلے، احکامات جاری

53افسران کے تقرر و تبادلے، احکامات جاری

(علی ساہی)آئی جی پنجاب انعام غنی نے53افسران کے تقرر و تبادلے کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس میں آئی جی کی تعیناتی کے بعد بڑے پیمانےپرتقرروتبادلے،آئی جی پنجاب انعام غنی نے53افسران کے تقرر و تبادلے کردیئے۔ محمداکمل کو ایس پی سکیورٹی لاہور تعینات کردیا گیا، محمد امین اعوان ایس ایس پی آپریشنز ملتان تعینات، محمد کاشف کو ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد تعینات کردیا گیا، بلال افتخار ایس ایس پی انویسٹی گیشنز فیصل آباد تعینات جبکہ عامرخلیل کو ایس پی پولیس ٹریننگ سکول راولپنڈی تعینات کردیا گیا۔