بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) علامہ اقبال ائیرپورٹ کارگو پر کسسٹم اور اے این ایف کا جوائنٹ ایکشن،  شفاعت علی مرزا کی سربراہی میں بروقت کارروائی کے نتیجے میں لاہور سے ملائیشیاء منشیات کی منتقلی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کلیکٹر کسسٹم ایکسپورٹ شفاعت علی مرزا کی سربراہی میں بروقت کاروائی کی گئی۔ذرائع  کا کہنا ہے کہ کارگو رائل شیڈ  پارسل سے 6کلو دو سو گرام کلو کیٹا مائن برآمد  ہوئی جبکہ پارسل اتحاد ائیر کے ذریعے لاہور سے ملائیشیا کے لیے بک کیا گیا تھا۔منشیات بیڈ کے اندر مہارت کے ساتھ چھپائی گئی تھی۔

واضح رہے قبضے میں لی گئی منشیات کی قیمت  30لاکھ  روپےسے زائد ہے۔کسٹم حکام نے منشیات قبضے میں لےکر مزید تفتیش شروع کر دی۔

دوسری جانب لاہور ائیرپورٹ پر ائیر پورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف ) نے بروقت کارروائی کرتے ہوئےبیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافر محمد اقبال ایئربلیو کی پرواز پی اے 416پر لاہور سے دبئی جارہا تھا دوران تلاشی مسافر کے سامان سے منشیات برآمد ہوئی۔

مسافر نے منشیات کو مٹھائی کے ڈبے اور نمکو میں چھپا رکھا تھا، مسافر کو حراست میں لے لیا گیا اورمزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا جبکہ مٹھائی میں موجود منشیات کی مالیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer