اداکارہ عائزہ خان کی زمانہ طالبعلمی کی تصویر وائرل

اداکارہ عائزہ خان کی زمانہ طالبعلمی کی تصویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پاکستان ٹی وی ڈراموں  کی اداکارہ و ماڈل عائزہ خان سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں، اداکارہ نے اپنے ماضی کی تصویر شیئر کی جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے، اداکارہ کی یہ تصویراُن کے گریجویشن مکمل ہونے کی تقریب کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان شوبز انڈسٹری ٹی وی ڈراموں میں ایک بااعتماد،باصلاحیت اور کمال اداکاری کرنے والی اداکارہ عائزہ خان کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، انہوں نے کئی مقبول ڈراموں میں کام کرتےاپنی اداکاری کے اثرات سے مداحوں کو سحر میں مبتلا کیا، عائزہ خان نے اپنے ماضی کو یاد کرتے ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی، اداکارہ کی تصویر سامنے آنے پر مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے،اُن کے گریجویشن مکمل ہونے کی تقریب کی ہے۔

اداکارہ عائزہ خان نے تصویر میں سیاہ رنگ   گریجویشن گاؤن اور کیپ پہنا ہوا ہے،شیئر کی گئی تصویر میں اداکارہ کے ساتھ والدین بھی ہیں، اداکارہ کے چہرے پر مُسکراہٹ ہے جس سے اُن کی تصویر مزید دلکش نظر آرہی ہے۔عائزہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’تھرو بیک ٹو گریجویشن ڈے۔‘

View this post on Instagram

Throwback to #graduationday???? ????

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) on

M .SAJID .KHAN

Content Writer