نجی تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس نے اثر دکھانا شروع کردیا

نجی تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس نے اثر دکھانا شروع کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہورکےمزید 2 طالبعلم کورونا وائرس کا شکار ، پنجاب کےتعلیمی اداروں میں  مزید 3 طالبعلموں میں کورونا کی تصدیق، 6روزکےدوران تعلیمی اداروں میں کورونا کا شکار طالبعلموں کی تعداد 44 ہوگئی۔  حکومت  کی جانب سےتعلیمی اداروں میں سیمپلنگ کاعمل جاری ۔

تفصیلات کے مطابق لاہورکےمزید 2 طالبعلم کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ، پنجاب کےتعلیمی اداروں میں  مزید 3طالبعلموں میں کورونا کی تصدیق ہوگئی، 6روزکےدوران تعلیمی اداروں میں کوروناکاشکارطالبعلموں کی تعداد44ہوگئی ہے۔   حکومت کی جانب سےتعلیمی اداروں میں سیمپلنگ کاعمل جاری  ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز 3 لاکھ 5 ہزار 992 ہیں جس میں سے 2 لاکھ 92 ہزار 303 صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 6 ہزار 417 کا انتقال ہوا ہے۔آج 20 ستمبر کی شام تک ملک میں کورونا وائرس کے مزید 914 مریضوں اور 2 اموات کا اضافہ ہوا، جس میں سندھ کے گزشتہ روز کے 264 جبکہ بلوچستان کے 131 کیسز بھی شامل تھے جو آج رپورٹ ہوئے۔  جس کے بعد بلوچستان میں 14 ہزار 269 تک پہنچ گئی۔

وا ضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد اب تک اس عالمی وبا کو تقریباً 7 ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔اس 7 ماہ کے عرصے میں ملک میں تعلیمی اداروں کی بندش، لاک ڈاؤن اور مختلف شعبوں پر پابندیاں جیسے اقدامات دیکھنے میں آئے تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ پابندیاں ہٹائی گئی اور صورتحال معمول پر آگئی۔

 

Shazia Bashir

Content Writer