ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بے روزگار نوجوانوں کیلئے خوشخبری

بے روزگار نوجوانوں کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) بے روزگار نوجوانوں کیلئےاچھی خبر، حکومت پنجاب نے ٹریفک اسسٹنٹ اور سپیشل برانچ میں نئی  بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس نے کابینہ کو ایک سمری ارسال کی ہے جس کے تحت ٹریفک اسسٹنٹ کی نئی بھرتی کی اجازت مانگی گئی ہے، حکومت پنجاب نے لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، راولپنڈی، ملتان، گوجرانوالہ کی ٹریفک پولیس کو ری آرگنائز کرنے کافیصلہ کیا ہے اور اس پر ورکنگ بھی شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب حکومت پنجاب نے سپیشل برانچ کے انٹیلی جنس کیڈر میں بھی نئی بھرتی کا فیصلہ کیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer