سٹی42: ایل ڈی اے میں تاخیر سے آنے والے ملازمین کے متعلق خبر پر ایکشن ہو گیا۔
ایل ڈی اے حکام نے افسران اور ملازمین کی قاعدہ کے مطابق بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار دے دی۔
ڈی جی ایل ڈی اے نے ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر کو تاخیر سے ڈیوٹی پر آنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا حکم دیا تھا۔
ایڈیشنل ڈی جی ڈاکٹر رابعہ ریاست نے بائیومیٹرک حاضری کو یقینی بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
بائیومیٹرک حاضری نہ لگانے والےملازمین کے خلاف سخت تادیبی کارروائی ہوگی ۔
بار بار رولز کو فالو نہ کرنے والے ملازمین کو شوکاز کا سامنا کرنا ہوگا ۔