سٹی 42: پنجاب بھر میں سموگ کے پیش نظر صفائی ورکرز کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ایل ڈبلیو ایم سی کے 20 ہزار سے زائد صفائی ورکرز میں ماسک کی تقسیم جاری کردیے ۔ سی ای او بابر صاحب دین نے سینئر افسروں کو عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔
ٹریفک کے دھویں میں کام کرنے والے ورکرز کیلئے ماسک پہننا لازم ہو گا۔لاہور کی تمام 274 یونین کونسلز میں ماسک کی تقسیم کا عمل جاری ہے ۔
بابر صاحب دین نے ہدایت کی کہ ہر صفائی ورکر ڈیوٹی کے دوران ماسک پہننا یقینی بنائے۔حکومت پنجاب صفائی ورکرز کی صحت و فلاح کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔ہمارے ورکرز ہمارے اصلی ہیروز ہیں، ان کی صحت و سلامتی ہمیں عزیز ہے۔
واضح رہے اس سے قبل ٹریفک وارڈن اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے بھی یہی ہدایات جاری ہوچکی ہیں کہ سموگ کی وجہ سے وارڈن اور موٹر سائیکل سواروں کو بھی ماسک پہننا لازم ہے ۔ پنجاب کی حکومت ہر ممکن کوشش کررہی ہے کہ شہریوں کو سموگ سے بچایا جاسکے اس لیے پنجاب بھر میں تعمیراتی میٹریل پر ترپال ، دھواں دیتی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور فصلوں کی باقیات کو محفوظ طریقے سے تلف کرنے کے طریقے سامنے لا رہی ہے ۔چونکہ بھارت میں سموگ سے بچاؤ کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے اس لیے وہاں سے زہر آلود سموگ پاکستان میں داخل ہوکر کئی شہروں کو متاثر کررہی ہے ۔