ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماں کی ڈانٹ سے ناراض ہو کر بیٹی موبائل ٹاور پر چڑھ گئی، ویڈیو وائرل

ماں کی ڈانٹ سے ناراض ہو کر بیٹی موبائل ٹاور پر چڑھ گئی، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع مرزاپور میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک لڑکی دیوالی کی صفائی نہ کرنے پر ماں کی ڈانٹ سے ناراض ہو کر موبائل ٹاور پر چڑھ گئی۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی کئی فٹ اونچے موبائل ٹاور پر چڑھی ہوئی ہے، جبکہ نیچے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق، لڑکی کی ماں نے اسے گھر کی صفائی نہ کرنے پر سختی سے ڈانٹا، جس پر وہ ناراض ہو کر گھر سے نکل گئی اور قریبی موبائل ٹاور پر چڑھ گئی، مقامی لوگوں نے فوراً پولیس اور ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی۔

کئی منٹ کی کوشش کے بعد پولیس اور مقامی افراد نے لڑکی کو نیچے اتارنے میں کامیابی حاصل کی۔ خوش قسمتی سے، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے واقعے پر ملے جلے ردعمل ظاہر کیا ، کچھ نے اسے ’’ڈرامائی احتجاج‘‘ قرار دیا، جبکہ دیگر نے والدین اور بچوں کے درمیان بہتر رابطے اور سمجھ بوجھ کی ضرورت پر زور دیا۔