ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہاوسنگ سوسائٹیوں کے مالکان ہوجائیں ہوشیار

ہاوسنگ سوسائٹیوں کے مالکان ہوجائیں ہوشیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سستے پلاٹوں اور چند پیسوں میں فائلوں کے دعوے کرنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز ہو چکا ہے۔ کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (CCP) کا مارکیٹنگ انٹیلی جنس یونٹ متحرک ہو گیا ہے اور گمراہ کن تشہیر کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لاہور سمیت مختلف شہروں میں متعدد ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف انکوائریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کئی سوسائٹیاں این او سی کے جھوٹے دعوے، بجلی، گیس، پانی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے جعلی وعدے کر رہی ہیں۔ ان سوسائٹیوں پر یہ بھی الزام ہے کہ وہ ڈویلپمنٹ چارجز کے نام پر چھپے ہوئے اخراجات وصول کرتی ہیں اور نامکمل منصوبوں پر غیر حقیقی منافع کے وعدے کر کے خریداروں کو گمراہ کرتی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گمراہ کن مارکیٹنگ میں مشہور شخصیات کے استعمال پر بھی ڈویلپرز کمیشن کے ریڈار پر آ چکے ہیں، اور ایسی مہمات چلانے والی سوسائٹیوں کے خلاف فوری کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں، ترقیاتی کاموں سے متعلق جعلی تصاویر کے استعمال پر بھی ایکشن لیا جائے گا۔ کمیشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گمراہ کن مارکیٹنگ پر زیادہ سے زیادہ 7 کروڑ 50 لاکھ روپے تک کا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔متاثرہ شہری یا خریدار کمپٹیشن کمیشن میں شکایات اور شواہد جمع کرا سکتے ہیں تاکہ جعل سازی کرنے والی سوسائٹیوں کو قانون کے دائرے میں لایا جا سکے۔