ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  لاہور :لڑکی کے ساتھ نوجوان کی ون ویلنگ کی ویڈیو وائرل

  لاہور :لڑکی کے ساتھ نوجوان کی ون ویلنگ کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :لاہور میں ون ویلنگ کے خلاف جاری سخت کارروائیوں کے باوجود خطرناک کرتب بازی کا سلسلہ تھم نہ سکا۔

 کینال روڈ پر ایک نوجوان کی لڑکی کے ساتھ موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی،ویڈیو میں موٹر سائیکل سوار  لڑکی کو پیچھے بٹھا کر کینال روڈ پر خطرناک انداز میں ون ویلنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
شہریوں نے اس واقعے پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ون ویلرز نہ صرف اپنی جان بلکہ دیگر شہریوں کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق لاہور میں ون ویلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، متعدد مقامات پر خصوصی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں تاکہ ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔