شہزاد حسین: کراچی کے اتحاد ٹاؤن جدہ ہزارہ کالونی میں فائرنگ سے میاں بیوی کے ہلاک ہونے کے واقعہ کی مزید تفصیلات سامنے آئی ہی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گھر میں موجود میاں بیوی پر فائرنگ کر کے دونوں کو قتل کرنے والا مقتول کا بھائی ہے۔
ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا ہے کہ نو بجے کے قریب اتحاد ٹاؤن جدہ ہزارہ کالونی میں واقع گھر میں فائرنگ سے میاں بیوی زخمی ہوئے۔
واقع کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو علاج معالجہ کے لئے ہسپتال روانہ کیا جوکہ دم توڑ گئے۔ ہلاک شدگان کی شناخت ابراہیم جمشید اور شکیلہ کے ناموں سے ہوئی۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق گھریلو رنجش پر سگے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔ اتحاد ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث حسین جمشید نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل 30 بور پستول برآمد کر لیا گیا۔
گرفتار ملزم سے پوچھ گچھ اور مزید کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔