نواز شریف کی جاتی امرا واپسی، شہرِخموشاں حاضری، گھر پر آتشبازی اور گلپاشی سے استقبال

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: چار سال تک گھر سے دور رہنے کے بعد سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اپنے گھر جاتی امراء پہنچ گئے۔

نواز شریف تقریبا” چار سال بعد اپنی رہائشگاہ واپس پہنچے تو  ان کے ہمراہ سابق وزیراعظم شہباز شریف، انکی صاحبزادی مریم نواز اور حمزہ شہباز موجود تھے۔

نواز شریف کے قافلے میں دیگر قائدین بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

والدہ کی تربت پر حاضری

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف رائیونڈ میں گھر پہنچنے پر پہلے آبائی قبرستان گئے۔ 

نوازشریف نے والدہ، والد، بھائی عباس شریف کی قبروں پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس کے بعدنواز شریف اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی قبر پر گئے۔ نواز شریف نے بیگم کلثوم نواز کی قبر پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ نوازشریف خاندان کے دیگر مرحومین کی قبروں پر بھی گئے اور فاتحہ خوانی کی۔

نواز شریف نے کچھ وقت قبرستان میں خاندان کے مرحومین کے لئے قرآن خوانی کرتے ہوئے گزارا۔ 

مریم نواز شریف اور دیگر اہل خانہ بھی اس موقع پر ان کے ساتھ موجود تھے۔

جاتی امرا رہائش گاہ پر چراغاں

سابق وزیراعظم کی جاتی امراء میں آمد س کے موقع پر جاتی امرا میں ان کی رہائش گاہ اور اس سے ملحق عمارتوں کے سارے کمپلیکس پر چراغاں کیا گیا تھا۔ سبز اور نیلے رنگ کے ہزاروں برقی قمقموں سے سارا علاقہ جگمگا رہا تھا۔ نواز شریف کی آمد سے قبل آتشبازی بھی کی گئی۔ نواز شریف کے پہنچنے پر کارکنان کی جانب سے گاڑی پر گل پاشی کر کے استقبال کیا گیا ۔  کارکنان کی جانب سے نعرے بازی کی جاتی رہی۔

سرکاری پروٹوکول

نواز شریف کی واپسی پر مینار پاکستان سے جاتی امرا ان کے گھر تک پولیس کی اسکارٹ گاڑیاں حفاظت کے لئے ان کے قافلہ کے آگے پیچھے چلتی رہیں۔ جاتی امرا میں ان کی رہائش گاہ پر بھی حفاظتی انتظامات معمول سے زیادہ مستعدی کے ساتھ کئے گئے تھے۔