راؤ دلشاد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف روٹی کی قیمت معلوم کرنے خود عوام میں پہنچ گئے۔
قائد مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ہمراہ روٹی کی قیمتیں معلوم کرنے عوام کے بیچ اڈہ پلاٹ پہنچ گئے جہاں انھوں نوازشریف نے نان بائیوں سے ملاقات کی اور ان سے روٹی کی قیمت معلوم کی جبکہ وزیراعلی نے ریٹ لسٹ کا بھی معائینہ کیا۔ نوازشریف اور وزیراعلی پنجاب کو خود میں دیکھ کر عوام نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا اور قائد نواز شریف نے عوام سے ان کی رائے معلوم کی اور ان کا کہنا تھا کہ میں روٹی کی قیمت کا خود جائزہ لیتا رہوں گا۔