لاہور میں راہزنی کی وارداتیں تھم نہ سکیں،شہری دن دیہاڑے لٹنے لگے

لاہور میں راہزنی کی وارداتیں تھم نہ سکیں،شہری دن دیہاڑے لٹنے لگے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان )لاہور میں راہزنی کی وارداتیں تھم نہ سکیں، شہری دن دیہاڑے لٹنے لگے ۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 16 ہزار 37 شہری راہزنوں کا شکار ہو گئے۔راہزنی کی وارداتوں میں سٹی ڈویژن 3269 وارداتوں کے ساتھ سر فہرست رہا۔صدر ڈویژن راہزنی کے 3105 مقدمات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن راہزنی کی 3029 وارداتوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

اسی طرح اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 2591، کینٹ ڈویژن میں راہزنی کے 2469 مقدمات درج ہوئے۔سول لائنز ڈویژن میں گزشتہ 9 ماہ کے دوران راہزنی کے 1574 مقدمات درج کئے گئے۔

Ansa Awais

Content Writer