امریکہ دہشتگردوں کی کھلی حمایت کر رہا ہے، امریکہ خود کیا ہے، مہاتیر محمد

Mahateer Mohammad statement on Gaza, City42, Malaysia, Israel, President Joe Bidan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:مسلم دنیا کے سینئیر ترین جمہوری سیاستدان اور ملائشیا کےرہنما مہاتیرمحمد نے غزہ کے ہسپتال پر بمباری سے متعلق امریکی صدر کا بیان مضحکہ خیز اور اسرائیلی حکومت کو قاتل قرار دیدیا۔

ایک بیان میں مہاتیر محمد نے کہا کہ اسرائیل کی قاتل حکومت فلسطینیوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی حمایت میں امریکہ کے صدر جو بائیڈن کا بیانیہ نیتن یاہو اور پینٹاگون کے تاثرات پر مبنی ہے۔

 
مہاتیر محمدنے اپنے بیان میں کہا کہ   اسرائیل اور اس کی فوج دہشتگرد ہیں، امریکا دہشتگردوں کی کھلم کھلا حمایت کر رہا ہے تو امریکا خود کیا ہے؟

اب تک غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری میں 15 سو سے زائد بچوں سمیت شہید فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار سے متجاوز ہو چکی ہے جبکہ 14 ہزار سے زائد فلسطینی اسرائیلی بربریت کا شکار ہوکر زخمی ہو چکے ہیں۔

بارہ روز کی بمباری سے غزہ کے ایک تہائی مکانات تباہ ہو گئے ہیں جبکہ بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد  10 لاکھ سےتجاوز کر گئی ہے۔