اللہ کا شکر ہے پاکستان کو فیٹف گرے لسٹ سے نجات ملی ،وزیراعظم شہبازشریف

فیٹف،گرے لسٹ،پاکستان،شہباز شریف،سٹی42
کیپشن: Shahbaz Sharif ,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے فیٹف گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکلنے پر اظہار تشکرکرتے ہوئے کہاہے کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نجات ملی ، پاکستان کا سربلند ہونے پر میری گردن اللہ تعالی کے حضور شکر سے جھکی ہوئی ہے ،عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ اور وقار کی بحالی قوم کو مبارک ہو ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یہ ہماری عظیم قربانیوں کا اعتراف ہے،انسداد دہشت گردی کے لئے پاکستان کی کاوشوں کو دنیا نے تسلیم کیاہے ، فیٹف میں شامل ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے پاکستان کے موقف کو تسلیم کیا ۔

 وزیراعظم نے کہاکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزارت خارجہ ، تمام متعلقہ حکام اور وزارتوں کو مبارک پیش کرتا ہوں ،افواج پاکستان، ڈی جی ایم او سمیت دیگر تمام ٹیم کو مبارک دیتا ہوں ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو اس کامیابی میں کلیدی کردار پر سراہتے ہیں اور مبارک دیتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کی اتحادی جماعتوںاور قائدین کا شکریہ ادا کرتاہوں جنہوں نے بھرپور تعاون سے یہ ممکن بنایا ، الحمداللہ! وزیراعظم نوازشریف کی طرح ایک بار پھر پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نکالنے میں کامیاب ہوئے۔

وزیراعظم شہباز شریف کاکہناتھا کہ ’این آراو‘ کی تہمتیں برداشت کرکے قومی مفاد کی خاطر اپوزیشن میں بھی ہم نے اس معاملے پر پورا تعاون کیا،ہم نے ہمیشہ قومی اور ریاستی مفاد کو ترجیح دی، یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالی نے آج یہ کامیابی عطا فرمائی ۔

ان کاکہناتھا کہ گرے لسٹ سے نجات کے پاکستان کی معیشت، سفارت اور سیاست پر مثبت اثرات ہوں گے،آنے والے وقت میں ملک اور قوم کے لئے اور بھی خوش خبریاں آئیں گی۔