ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان نااہل ہوجائیں گے ؟ سینئرصحافی کا بڑا انکشاف

عمران خان نااہل ہوجائیں گے ؟ سینئرصحافی کا بڑا انکشاف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)سینئر صحافی سلیم بخاری کا کہنا ہے کہ  توشہ خانہ کا فیصلہ اگر میرٹ پر آتا ہے تو عمران خان کی خیر نہیں ہے اور وہ نااہل ہو جائیں گے ۔

ْ سلیم بخاری شو‘ میں سینئر صحافی سلیم بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معلوم ہوا ہےکہ جو تحفے عمران خان کو توشہ خانہ میں ملے تھے اور انہوں نے بیچ دیے جب ولی عہد کو یہ بات معلوم ہوئی تو انہوں نے مارکیٹ سے وہ سب دوبارہ خرید لئے پاکستان کیلئے اس سے زیادہ شرمندگی کی بات نہیں ہوسکتی ۔

  سلیم بخاری نے انکشاف کیا کہ پہلے توشہ خانہ پر ٹیکس 20 فیصد دینا ہوتا تھا بعد میں عمران خان نے اس کو 50 فیصد کردیا اور جب ان کو توشہ خانہ سے تحفے ملے تو انہوں نے اپنے ہی فیصلہ کو نہ مانتے ہوئے 50 کی بجائے 20 فیصد ٹیکس ادا کیا اور ان سب چیزوں کو مارکیٹ میں بیچ دیا ۔ 

 انہوں نے مزید کہا کہ آج کل امریکا کے سابق صدر ٹرمپ بھی عمران خان کے راستے پر چل رہے ہیں ، ٹرمپ بھی عمران خان کی طرح بائیڈن کی ویڈیوز لیک کر رہے ہیں ۔ 2011 میں جلسے سے پہلے پاکستان کو کہا گیا کہ ایک فرشتہ آئے گا جو پاکستان کی تاریخ بدل دے گا اور سب مشکلیں بھی ختم کر دے گا ، اور اس بات پر میں بھی اپنا جرم قبول کرتا ہوں کہ میں اس وقت اپنا پروگرام کر رہا تھا اور اپنے شو میں بیٹھ کر میں نے کہا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ پاکستان میں اب انقلاب کی بنیاد رکھ دی گئی ہے ۔ 

 واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کا فیصلہ آج 2 بجے سنایا جائے گا ۔ 

Ansa Awais

Content Writer