موبائل مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی

 موبائل مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کے قریب موبائل مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے سے متعدد دکانیں جل گئیں۔

فائر بریگیڈ کے مطابق سپر ہائی وے پر سہراب گوٹھ کے قریب موبائل مارکیٹ میں 1 دکان میں شروع ہونے والی آگ بڑھتے ہوئے 4 سے 5 دکانوں تک پھیل گئی۔آگ کی شدت کے سبب عمارت میں دھواں پھیل گیا جبکہ اس کی اوپری منزل پر رہائشی فلیٹس بھی موجود تھے۔فلیٹ کے رہائشیوں کو دھوئیں کے باعث شدید مشکلات درپیش آئیں تاہم فائر بریگیڈ کے 2 فائر ٹینڈر نے موقع پر پہنچ کر کچھ دیر بعد آگ پر قابو پالیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ سے لگی ہے اور اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer