ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لائیو سٹریمنگ کے دوران خوبرو لڑکی نے خود کشی کر لی  

China
کیپشن: Girl who commited suicide
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دنیا بھر میں خودکشی کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں جس کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں لیکن حال ہی میں لڑکی نے محض شائقین کے اکسانے پر خودکشی کر لی۔

مذکورہ بالا واقعہ چین میں پیش آیا جہاں ویڈیو فنکارہ اور انفلوئنسر نے شائقین کے اکسانے پر لائیو سٹریم میں کیڑے مار دوا پی لی جس کے نتیجے میں  ان کی جان چلی گئی۔اپنی ذہانت اور خوبصورتی کی وجہ سے  ژیاؤ ماؤ ماؤ ژی بہت مقبول ہوئیں  اور صرف 38 ویڈیوز سے ان کے مداحوں کی تعداد سات لاکھ کے قریب پہنچ چکی تھی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 25 سالہ خوبرو ژیاؤ ماؤ ماؤ ژی پہلے ہی شدید ڈپریشن میں مبتلا تھیں اور چند روز قبل وہ چینی سوشل میڈیا ایپ ’ڈویپن‘ پر موجود تھیں، براہ راست نشریات کے دوران انہوں نے نے کہا کہ مداح جانتے ہیں کہ وہ شدید ڈپریشن کی وجہ سے ہسپتال میں بھی زیر علاج رہیں، ان کے قریبی دوست  کی اطلاع کے مطابق کسی نے انہیں کیڑے مار دوا پینے پر اکسایا جسے پینے کے بعد ان کی طبعیت بگڑ گئی ۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

چینی انفلوئنسر کی موت کے بعد ویڈیو اور سکرین شاٹس تیزی سے وائرل ہونے لگے، بعض مقامات پر شائقین کہتے ہیں کہ ’اسے  یعنی(کیڑے مار دوا) کو جلدی پیو۔

لو ژیاؤ کے قریبی دوست نے بتایا کہ  ژیاؤ ماؤ ماؤ ژی  کا ار ادہ  خودکشی  کا نہیں تھا صرف کیڑے مار دوا اپنے ساتھ ویڈیو میں رکھ کر  اپنے پرانے دوست کی توجہ حاصل کرنا تھی جس سے کچھ عرصہ قبل ان کی ناراضگی ہوگئی تھی۔ افسوسناک واقعے کے بعد لڑکی کے اہلخانہ نے لائیو سٹریم میں موجود ان تمام افراد پر مقدمے کا فیصلہ کیا ہے جن کے اکسانے پر خاتون زہر پینے کی طرف راغب ہوئیں۔