راولاکوٹ :سکول وین خوفناک حادثے کا شکار، 4 طلبہ جاں بحق 24 زخمی

School Van Accident in rawlakot
School Van Accident

ویب ڈیسک:راولاکوٹ میں اسکول وین اور ٹرک میں تصادم، ٹرک کی ٹکر سے اسکول وین کھائی میں جاگری، حادثے میں 4طالب علم جاں بحق جبکہ 24زخمی ہوگئے۔

راولاکوٹ کے نواحی علاقے کھائی گلہ کے نزدیک سکول وین حادثہ کا شکار ہوگئی جس میں دو طالبات سمیت ہلاکتوں کی تعداد چار ہو گئی جبکہ 24 افراد  زخمی ہوئے،  زخمیوں کو شیخ زید ہسپتال راولاکوٹ منتقل کیا گیا ہے، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثہ  کھائی گلہ تولی پیر روڈ پہ پیش آیا ہے، ٹرک کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے ٹیوٹا ہائی ایس میں جا لگا جس میں اسکول کے بچے سوار تھے۔

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے راولاکوٹ ٹریفک حادثے میں جانی نقصان پر  افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

ادھر آزاد کشمیر وادی نیلم علاقہ گریس تائوبٹ سے کیل آنے والی کوسٹر جانوئی کے مقام پر حادثے کا شکار  ہوگئی، مقامی ذرائع کے مطابق 08 جاں بحق متعدد زخمی کوسٹر دریائے نیلم میں جاگری۔ تائوبٹ سے کیل جانے والی کوسٹر جانوائی کے مقام پر گہری کھائی میں جا گری ۔ اسسٹنٹ کمشنر  شاردہ کے مطابق مسافرکوسٹر میں 20 کے قریب مسافر سوار تھے۔اسسٹنٹ کمشنر   راجہ عظیم حادثہ کے مقام پر موبائل سروس نہ ہونے کی وجہ سے معلومات اکٹھی کرنے میں مشکلات درپیش ہیں ۔