پنجاب حکومت نے بلدیاتی اداروں کے نمائندوں سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا

CM Punjab
کیپشن: Usman Buzdar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس،پنجاب حکومت نے بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کو قانون کے تحت ہر طرح کی سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق بلدیاتی ادار وں کے نمائندوں سے رابطہ کیا جائے گا،وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے رابطوں کیلئے صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو ٹاسک سونپ دیا۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بلدیاتی اداروں کو فعال کردیا گیا ہے اورنوٹیفکیشن جاری کیا جاچکا ہے،ایڈمنسٹریٹرزکی تقرری واپس لے چکے ہیں۔
 اجلاس میں انہوں نے مزید بتایا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو جلد حتمی شکل دے کر کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا،عدلیہ کے فیصلے کا احترم کرتے ہیں۔تمام اقدامات آئین اورقانون کی روشنی میں کررہے ہیں۔
 اجلاس میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید،چیف سیکرٹری،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری قانون،سیکرٹری بلدیات اوراعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔