ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طالبہ زیادتی کیس، مفتی شاہ نواز کو عدالت سے بڑا ریلیف

Rape Case accused in Rawalpindi
کیپشن: Rape Case accused
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:مدرسہ کی طالبہ سے زیادتی کیس، مرکزی ملزم پرنسپل مدرسہ مفتی شاہ نواز کی ضمانت منظور کر لی گئی۔

عدالت  نے قرار دیا کہ ملزم کا پولی گرافی فرانزک ٹیسٹ منفی ہوچکا ،ملزم ضمانت کا حقدار ہے ۔ملزم کو ایک لاکھ روپے مالیت کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا گیا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وارث جاوید نے ضمانت منظور کی، ملزم مفتی شاہ نواز آج ہی شام اڈیالہ جیل سے رہا ہوں گے۔

یاد رہے کہ قبل ازیں طالبہ مسکان اور اس کی والدہ روبینہ گل نے 17 اگست کو تھانہ پیرودھائی مقدمہ درج کرایا ۔ملزم کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مفتی شاہ نواز 63 دن سے اڈیالہ جیل بے گناہ قید ہے۔ دینی مدرسوں ،دینی تعلیم کے خلاف نفرت کے لئے جھوٹا مقدمہ درج کرایا گیا۔

 یاد رہے کہ 22 اگست کو راولپنڈی تھانہ پیر ودھائی کی حدود میں 16سالہ لڑکی سے مدرسے کے مہتتم کی مبینہ زیادتی کی کوشش پر تھانہ پیرودھائی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر گیا تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer