ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر چکن شہریوں کی پہنچ سے دور ہونے لگا

Chicken Price Hike
کیپشن: Chicken
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: مٹن اور بیف کے بعد چکن بھی شہریوں کی قوت خرید سے دُور کردیا گیا، چکن کا ریٹ 331 روپے کلو برقرار، فارمی انڈے 165 روپے کے درجن ہوگئے۔
برائلر مرغی کے گوشت کا ریٹ 331 روپے کلو برقرار ہے، گزشتہ روز بھی گوشت اسی ریٹ پر فروخت کیا جاتا رہا جبکہ دوسری طرف زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 220 روپے اور پرچون ریٹ 228 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

فارمی انڈوں کا نرخ ایک روپے اضافہ سے 165 روپے درجن ہوگیا ہے اور انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 4 ہزار 830 روپے مقرر کیا گیا ہے۔