ملتان روڈ پر فیکٹری کا بوائلر  پھٹنے سے دھماکا

factory boiler blast in lahore
کیپشن: factory boiler blast in lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ملتان روڈ اعوان ٹاؤن فیکٹری  کا بوائلر  پھٹنے سے دھماکا,بوائلر پھٹنے سے راہ گیر جاں  بحق،ایک شخص جھلس گیا۔

صبح سویرے ملتان روڈ پر واقع فیکٹری میں زور دار دھماکہ ہوا،آواز دور تک سنی گئی،دھویں کے بادل دیکھے گئے۔بوائلر پھٹنے سے راہ گیر جاں  بحق،ایک شخص جھلس کر شدید زخمی ہو گیا ۔ ہلاک ہونے والے میں 33 سالہ یسین شامل ہے۔  زخمی ہونے والے 55 سالہ شبیر کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ابھی مکمل طور پر آگ پر قابو نہیں پایا گیا ہے۔ امدادی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ریسکیو ہلاک ہونےوالے کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ آگ کیوں لگی پتہ لگایا جا رہا ہے۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب  نےملتان روڈ پر فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر لاہور اور سیکرٹری لیبر سے رپورٹ طلب کر لی جبکہ واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا۔  وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزدور کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا اور جاں بحق مزدور کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نےاحکامات جاری کیےہیں کہ آتشزدگی کی وجوہات اور غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی کی جائے۔