(سٹی 42) فیصل آباد پولیس پر خواتین بھی بھاری،معاشرے میں دندناتے چودہ ہزار سے زائدمرد اشتہاری تو پولیس کی نظر سے اوجھل ہیں ہی مگر ساتھ 521 اشتہاری خواتین بھی پولیس کی گرفت سے دور ہیں،آٹھ ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار صرف پانچ سو اکیس اشتہاری خواتین گرفتارنہیں کرسکے۔
تفصیلات کے مطابق سرِعام دندناتےچودہ ہزار سے زائدمرد اشتہاری پولیس کی نظر وں سے اوجھل، جبکہ اشتہاری خواتین نے بھی شیرجوانوں کو تگنی کا ناچ نچارکھاہے، آٹھ ہزار سے زائد افسران اور اہلکار محض پانچ سو اکیس خواتین کوگرفتارنہیں کرسکے جبکہ آٹھ ہزار کے لگ بھگ نفری کوعرصہ دراز سے چندسو اشتہاری خواتین نے چکمہ دے رکھا ہے، جبکہ چودہ ہزاراشتہاری مرد بھی پولیس کی گرفت سے باہر ہیں، جو جرائم میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔
140 خواتین بچوں کے اغواء کے مقدمات میں اشتہاری ہیں، جبکہ گھروں میں چوری کے مقدمات میں 67، امانت میں خیانت 32، قتل کی چار،لڑائی جھگڑے کی 60، بوگس چیک 29، دھمکیاں دینے پر 17، فراڈ اورجول سازی اور نوسربازی پر 39 اور ڈکیتی کے مقدمات میں نو خواتین کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے،پولیس حکام کے مطابق سکواڈ تشکیل دیئے گئے ہیں اورجلد ہی ان اشتہاریوں کو گرفتارکر لیا جائے گا۔