ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام میں اہم پیشرفت

ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام میں اہم پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بسام سلطان ) سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیپٹن (ر) عثمان نے ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کی نگرانی اور بہتری کیلئے ہائی لیول کمیٹی تشکیل دے دی۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) عثمان نے مائیکرو ایلی منیشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر صحت کمیٹی کی سربراہ ہیں جبکہ سیکرٹری سپلائزڈ ہیلتھ کئیر سمیت صحت کے تمام پروگرام ہیڈز شامل ہیں۔

سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا تھا کہ مائیکرو کمیٹی ہیپاٹائٹس پروگرام کی کارکردگی کا ضلعی سطح پر جائزہ لے گی، کمیٹی کسی بھی ضلع میں مریضوں کی تعداد اور ٹیسٹ رپورٹس کا جائزہ لے کر خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کرے گی۔

کیپٹن (ر) عثمان کا کہنا تھا کہ کمیٹی بنانے سے ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے حوالے سے جلد اور بروقت فیصلے کرنے میں مدد ملے گی۔ بیماری کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔