سٹی 42: اقبال ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا
ایس پی اقبال ٹاؤن کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں خاتون کو چھیڑتے دیکھا گیا،ملزم نے کچھ عرصہ قبل غازی آباد میں بھی خاتون سے چھیڑ چھاڑ کی تھی۔
ریکارڈ یافتہ ملزم سعید نے وحدت کالونی میں بھی 3 خواتین کو چھیڑنے کا انکشاف کیا۔ پولیس نے ملزم سعید کو مشکوک جان کر مون مارکیٹ میں رکنے کا اشارہ کیا۔
ملزم سعید نے فرار ہونے کی کوشش کی جو ناکام بنا دی گئی ْ،موٹر سائیکل سے گرکر زخمی ہوگیا۔
ملزم سعید کی تلاشی لینے پر 30 بور پستول اورگولیاں برآمد ہوئیں ۔ملزم کیخلاف خواتین کو چھیڑنے اور ناجائز اسلحہ کا مقدمہ درج کیا گیا ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App