ویب ڈیسک: میکسیکو کی 25 سالہ فاطمہ بوش نے مس یونیورس 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا.
تھائی لینڈ میں ہونے والے اس عالمی مقابلے میں 120 ممالک کی حسیناؤں نے شرکت کی۔ فاطمہ بوش نے شاندار پرفارمنس کے ذریعے نہ صرف ججز بلکہ دنیا بھر کے ناظرین کو متاثر کیا۔ فائنل میں تھائی لینڈ کی امیدوار رنر اپ رہیں، جبکہ وینزویلا اور فلپائن کی حسینائیں بھی ٹاپ فائیو میں شامل رہیں۔ پاکستان کی نمائندگی 25 سالہ روما ریاض نے کی، اور فلسطین کی پہلی حسینہ نادین ایوب بھی اس ایونٹ کا حصہ بنیں۔
فاطمہ بوش نے فیشن ڈیزائن میں تعلیم میکسیکو میں حاصل کی اور سماجی مسائل پر آواز بلند کرنے کے لیے بھی سرگرم رہتی ہیں۔ ستمبر 2025 میں وہ مس میکسیکو کا ٹائٹل بھی جیت چکی ہیں۔
یاد رہے کہ مس یونیورس 2025 اس سال زیادہ تر تنازعات کی وجہ سے سرخیوں میں رہا، جب چند ہفتے قبل مقابلے کے ایک اعلیٰ ڈائریکٹر نے فاطمہ بوش کی سب کے سامنے توہین کی اور انہیں بے وقوف کہا۔ اس پر فاطمہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خواتین کی عزت کا شعور ہونا چاہیے، خصوصاً جب وہ اپنے ملک کی نمائندگی کر رہی ہوں۔ بعد ازاں، کئی امیدواروں نے ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا تھا۔