ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: نیلا گنبد کی بحالی کا منصوبہ شروع، مرکزی راستےبند

لاہور: نیلا گنبد کی بحالی کا منصوبہ شروع، مرکزی راستےبند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل:نیلا گنبد کی بحالی کا منصوبہ، تعمیراتی کام کےباعث سائیکل مارکیٹ کی جانب مرکزی راستےبند، راستےبند ہونےکی وجہ سےدکانداروں کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

متاثرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے احتجاجی مظاہرہ کیا، متاثرہ دکانداروں کا کہنا تھا کہ راستے بند ہونے سےخریدارمارکیٹ کا رخ نہیں کر رہے۔

2ماہ سےکاروبار نہیں کیا،گھروں کےچولہےٹھنڈےپڑگئےہیں، ڈپٹی کمشنرلاہورکودرخواست دی ہے ، اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔

 متاثرین نیلا گنبد کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ نقصان کا ازالہ کیا جائے،15ماہ تک نیلا گنبد منصوبے کے تعمیراتی کام کی وجہ سے کاروبار نہیں ہوگا۔