ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسمِ سرما کے رواں سیزن میں سمندری پروٹین کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

موسمِ سرما کے رواں سیزن میں سمندری پروٹین کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 خان شہزاد:لاہور میں موسمِ سرما کے رواں سیزن میں سمندری پروٹین کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور گزشتہ سال کی نسبت مختلف اقسام کی مچھلیاں مہنگی ہو گئی ہیں۔

بازاروں میں مقبول عام رہو مچھلی کی قیمت میں 200 روپے فی کلوگرام تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رواں سیزن میں رہو مچھلی کی تین اقسام فروخت ہو رہی ہیں جن کی قیمتیں 350 روپے سے 500 روپے فی کلوگرام کے درمیان ہیں۔

ماہی فروشوں کے مطابق درجہ اول (پریمیئم کوالٹی) کی رہو مچھلی 700 روپے فی کلوگرام تک فروخت کی جا رہی ہے، جو گزشتہ برس کی نسبت قابلِ ذکر اضافہ ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ ٹھنڈ بڑھنے کے ساتھ مچھلی کی کھپت بھی بڑھتی ہے، تاہم سمندری حالات، فیول اخراجات اور ٹرانسپورٹ چارجز میں اضافے کے باعث قیمتیں مسلسل اوپر جا رہی ہیں۔