ویب ڈیسک : سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ بچوں کے تحفظ کے حوالے سے چائلڈ پروٹیکشن کا کردار لائق تحسین ہے۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب پہلا صوبہ ہے جہاں چائلڈ پروٹیکشن پر پالیسی لائی جارہی ہے.
انہو ں نے کہا کہ بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانامعاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے, چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے بھی اقدامات کئے جارہےہیں۔
صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بہتری پنجاب حکومت کی ترجیح ہے۔